(تشکر نیوز) – ایس ایس پی ساؤتھ مہزور علی کی زیر صدارت تعارفی اجلاس کا انعقاد ہوا، جس میں ایس پی صدر، ایس پی کلفٹن، ضلع کے تمام SDPOs، اور SHOs نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد ضلع میں جرائم کے خاتمے اور پولیس کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔
ڈپٹی کمشنر کا پولیو مہم کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے کا عزم
ایس ایس پی ساؤتھ نے اجلاس کے دوران واضح ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آرگنائز کرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور کسی بھی پولیس اسٹیشن کی حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی موجودگی پر سخت کارروائی ہوگی۔
انہوں نے تھانوں میں آنے والے شہریوں کی فوری داد رسی اور ایف آئی آر کے اندراج میں کسی قسم کی تاخیر نہ کرنے کا حکم دیا۔ ایس ایس پی نے افسران کو تاکید کی کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی فہرستوں پر جلد از جلد عمل درآمد کریں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
مزید برآں، ایس ایس پی ساؤتھ نے افسران کی کارکردگی کا ہفتہ وار جائزہ لینے کا فیصلہ کیا اور جرائم پر قابو پانے کے لیے ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو عہدوں سے ہٹانے کا عندیہ دیا۔
اجلاس میں سال 2023 اور 2024 کے دوران ضلع میں جرائم کی شرح کا تفصیلی تقابلی جائزہ لیا گیا اور ماتحت افسران کی کارکردگی کو بھی جانچا گیا۔ ایس ایس پی مہزور علی نے کہا کہ جو افسران جرائم کو کنٹرول کرنے میں ناکام رہے، ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔