پی ٹی آئی ہمخیال گروپ کا بلدیہ عظمیٰ کراچی میں احتجاج، میئر کراچی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم

کراچی، 18 دسمبر: پی ٹی آئی کے ہمخیال گروپ کی جانب سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے بلڈنگ میں میئر کراچی کی شہر کی ترقی میں عدم دلچسپی، کے ایم سی کی ناقص کارکردگی اور افسران کی کرپشن کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ یہ احتجاج پارلیمانی لیڈر اسد امان کی قیادت میں کیا گیا، جس میں ہمخیال گروپ کے 28 منتخب یوسی چیئرمینوں اور ان کے حلقوں کے عوام نے شرکت کی۔

رومانیہ میں پاک بحریہ کے آف شور پٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی کمیشننگ تقریب

اسد امان کا خطاب
احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر اسد امان نے کہا کہ "میئر کراچی کو منتخب ہوئے دو سال ہو چکے ہیں لیکن شہر میں اب تک صرف روڈز پر پیچز لگائے گئے ہیں۔ شہر کی تباہ حالی کے پیچھے کے ایم سی کی نا اہلی ہے۔ ہم نے اپنے مطالبات بار بار میئر کراچی کے سامنے رکھے لیکن کوئی مثبت جواب نہیں ملا۔ ہمارے مطالبات ذاتی نہیں، بلکہ شہر کی ترقی کے لیے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "آج تک کونسل ممبران کو فنڈز کے نام پر ایک اسٹریٹ لائٹ تک نہیں دی گئی۔ ہمیں میئر کراچی کا سوتیلا سلوک قابل قبول نہیں۔” اسد امان نے کہا کہ وہ میئر کراچی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہیں کہ وہ ان کے مطالبات پر توجہ دیں، ورنہ وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے اور اگر مسائل حل نہ ہوئے تو وہ ایوان سے مستعفی ہو جائیں گے۔

صلاح الدین یوسفزئی کا بیان
ڈپٹی پارلیمانی لیڈر صلاح الدین یوسفزئی نے کہا کہ "کے ایم سی کے چارجز کی مد میں حاصل ہونے والے پیسے کہاں جا رہے ہیں؟ کے ایم سی کے ریونیو میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پھر بھی ارکان کونسل کو فنڈز نہیں دیے جا رہے۔ شہر میں بلدیاتی نظام کا فقدان ہے اور میئر کراچی کے ترقیاتی کاموں کی نوعیت اونٹ کے منہ میں زیرا کے برابر ہے۔”

احتجاج کا مستقبل
صلاح الدین یوسفزئی نے مزید کہا کہ "اگر ایک ہفتے میں میئر کراچی کی طرف سے کوئی پیشرفت نہیں ہوئی تو ہم اپنے احتجاج کو مزید وسیع کریں گے۔”

70 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!