حکومت سندھ کی ہدایات پر ایس بی سی اے کا کیو۔آر کوڈ متعارف، خلاف ورزی پر سخت کارروائی

تشکرنیوز: حکومت سندھ کی خصوصی ہدایات پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کیو۔آر کوڈ متعارف کروایا ہے جس کا مقصد جاری تعمیراتی منصوبوں میں منصوبہ بندی کے مطابق تعمیرات کی منظوری اور خرید و فروخت سے متعلق عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ایس بی سی اے نے بلڈرز و ڈولپرز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے پروجیکٹس کی سائٹس پر اس بورڈ کو نصب کریں تاکہ عوام کو مکمل تفصیلات مل سکیں اور تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کا تدارک کیا جا سکے۔

ناظم آباد میں پولیو ورکر کو حبسِ بے جا میں رکھنے کے ملزمان گرفتار

ایس بی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی کی ہدایات کے مطابق، زیر تعمیر سائٹس سے تعمیراتی مواد ہٹانے کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور خلاف ورزی کرنے والے بلڈرز کو نوٹس دیا گیا ہے۔ اگر بلڈرز نے تعمیراتی میٹریل ہٹانے میں تاخیر کی تو ایسے پراجیکٹس کو سیل کر دیا جائے گا۔

 

 

اس ضمن میں ایس بی سی اے نے مختلف پروجیکٹس کے اچانک دورے کیے اور کیو۔آر کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والے بلڈرز کو تنبیہ کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ اس معاملے میں مزید کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

66 / 100

One thought on “حکومت سندھ کی ہدایات پر ایس بی سی اے کا کیو۔آر کوڈ متعارف، خلاف ورزی پر سخت کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!