ناظم آباد میں پانی چوری کا معاملہ: غیر قانونی کنکشن لگانے پر ثروت اعجاز کے خلاف کارروائی کی درخواست

تشکر نیوز: ناظم آباد نمبر 1 کے ہاؤس نمبر 4/7 میں رہائشی ثروت اعجاز نامی شخص نے غیر قانونی طور پر پانی کا کنکشن اپنے گھر پر لگایا، جس سے نہ صرف سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا بلکہ علاقے کے پانی کی چوری کا مسئلہ بھی پیدا ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا اقدام: غیر قانونی تعمیرات میں ملوث انسپکٹر سجاد خان معطل

ثروت اعجاز نے BNR روڈ کٹنگ چالان اور ایلٹیمشن چالان واٹر بورڈ اتھارٹی کے بغیر غیر قانونی کنکشن حاصل کیا جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس معاملے کے حل کے لیے پولیس، رینجرز، واٹر بورڈ، ڈپٹی کمشنر، صوبائی محتسب اعلیٰ، ٹاؤن چیئرمین ناظم آباد، اور متعلقہ تھانہ رضویہ سوسائٹی میں درخواستیں جمع کروا دی گئی ہیں۔

 

 

اہل محلہ اور مقامی انتظامیہ نے اس اقدام کو سرکاری وسائل کی چوری اور علاقے کے پانی کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس پر سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!