وزیراعظم شہباز شریف کا وفاقی وزرا کی غیر حاضری پر نوٹس، ایوان میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں وفاقی وزرا کی مسلسل غیر حاضری پر سخت نوٹس لیتے ہوئے تمام وزرا کو پارلیمانی کارروائی میں حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ تشکر نیوز کے مطابق وزیراعظم نے اس سلسلے میں وفاقی وزرا کو خط لکھا جس میں ایوان کی کارروائی میں غیر حاضری پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔
مدارس کی رجسٹریشن میں سب سے بڑی رکاوٹ خود حکومت ہے: مولانا فضل الرحمٰن

شہباز شریف نے خط میں کہا کہ وزرا کی ایوان میں غیر موجودگی شفافیت اور احتساب کے عمل کو متاثر کر رہی ہے اور یہ عوام کے جمہوری اداروں پر اعتماد کو بھی نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ وزرا کا اپنی آئینی ذمہ داریاں ماتحت افسران پر ڈالنا ناقابل قبول ہے، اور یہ گورننس میں غیر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

وزرا کے لیے نئی ہدایات:
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ:

وزرا وقفہ سوالات اور ایوان میں جاری بحث کے دوران اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

دیگر میٹنگز کے لیے پارلیمنٹ کے وزارتی چیمبرز کو استعمال کریں۔

عوامی معاملات پر گفتگو کے لیے ایوان کو اولین ترجیح دیں۔

سیاسی تنقید:
12 دسمبر کو قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزرا کی غیر حاضری مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہی، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے سخت تنقید کی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا، "حکومت کے احتساب کا یہی فورم ہے، اگر وہ سوالات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے تو حکمرانی اور احتساب کی باتیں بے معنی ہیں۔”

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے بھی حکومتی رویے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزرا کی غیر حاضری جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

 

 

ڈپٹی اسپیکر کا انتباہ:
ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے اجلاس ملتوی کرتے ہوئے وارننگ دی کہ اگر آئندہ ہفتے بھی وزرا غیر حاضر رہے تو ایوان کی کارروائی روک دی جائے گی۔ انہوں نے کہا، "حکومت کی غیر سنجیدگی سے ایوان کا وقار متاثر ہو رہا ہے، وزیراعظم کو خط لکھ کر اس مسئلے کی نشاندہی کرنی ہوگی۔”

55 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!