تشکر نیوز: کراچی کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کی ویڈیو سامنے آئی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے جبکہ اس کے دوست اس حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
فتنتہ الخوارج کا پاکستان میں دہشت گردی کا سلسلہ، معصوم عوام اور تعلیمی اداروں پر حملے
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نوجوان نے میڈیا کے سامنے آ کر اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ وہ اپنی حرکت پر پچھتاتا ہے اور ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہے۔ اس نوجوان کا نام شعیب بتایا جا رہا ہے، جو یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی ہے۔
ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ اس نوجوان نے اپنی حرکت کو شیطانی مزاح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پر شرمندہ ہے اور اس کی یہ غلطی کسی طور قابل معافی نہیں ہے۔