کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون عثمان غنی صدیقی کی زیر صدارت ڈی آئی جی ایسٹ آفس میں کرسمس اور نیو ایئر کی تقریبات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔
سپریم کورٹ رولز کمیٹی کے چیئرمین جسٹس جمال مندوخیل کا جسٹس منصور علی شاہ کو جواب
اجلاس میں ایس ایس پی ایسٹ، ملیر، اور کورنگی کے ساتھ ڈویژنل ایس پیز اور کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد کرسمس اور نیو ایئر کے دوران مسیحی برادری اور عوام کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانا تھا۔
ڈی آئی جی ایسٹ عثمان غنی صدیقی نے سیکیورٹی کے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے پولیس حکام کو ہدایت دی کہ تمام چرچز اور دیگر اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے گا۔
کرسچن کمیونٹی کے معززین نے سیکیورٹی کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے تعاون کو سراہا۔