پشاور میں خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد

پشاور: امید سپیشل ایجوکیشن سکول پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
چین کی تعمیراتی کمپنی سے بھتہ لینے کی کوشش کا انکشاف، وفاقی حکومت کو خط

تقریب کے دوران سپیشل بچوں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیلنٹ شو میں حصہ لیا، جس نے تمام حاضرین کو بہت متاثر کیا۔ امید سپیشل ایجوکیشن سکول پشاور کا قیام 2008 میں عمل میں آیا تھا، اور اس وقت یہاں 200 کے قریب مختلف کیٹگریز کے حامل سپیشل بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

 

 

کور کمانڈر پشاور نے خصوصی بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں انعامات تقسیم کیے۔ خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں بہترین تعلیمی ماحول فراہم کیا اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!