بلوچستان یونیورسٹی اور نیشنل یونیورسٹی کوئٹہ کے طلباء کی کور کمانڈر بلوچستان سے ملاقات

کوئٹہ: بلوچستان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کوئٹہ کیمپس کے طلباء اور فیکلٹی ممبران نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کمانڈر بلوچستان نے ایک طویل سیشن کے دوران مختلف موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلباء کو تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کا ویسٹ زون میں زیر تعمیر ماڈل تھانوں کا دورہ

 

 

اس موقع پر طلباء نے کور کمانڈر سے مختلف سوالات کیے جن کے مدلل اور تفصیلی جوابات کور کمانڈر نے دیے۔ طلباء نے اس سیشن میں حصہ لینے کے بعد کور کمانڈر کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس قسم کی نشستیں بار بار ہونی چاہئیں، تاکہ افواہوں اور غلط معلومات کی
روک تھام کی جا سکے اور معلومات کی درست فراہمی میں مدد ملے۔

62 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!