اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی کی واپسی، انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعہ کے روز ایک بار پھر شدید مندی کا رجحان دیکھنے کو ملا، جب کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق، جمعہ کو دوپہر 1 بج کر 16 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار 216 پوائنٹس یا 1.08 فیصد کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 12 ہزار 963 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔ یہ انڈیکس جمعرات کو ایک لاکھ 14 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ریما خان کے ماضی سے متعلق انکشاف کرنے پر ناصر ادیب کو تنقید کا سامنا

اے کے ڈی سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ اویس اشرف کے مطابق، کمرشل بینکوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی کے باعث کے ایس ای 100 انڈیکس پر دباؤ ہے، جس کی وجہ ایڈوانس ٹو ڈپازٹ ریشو (اے ڈی آر) میں تبدیلی اور کارپوریٹ ٹیکس کی شرحوں میں اضافے کی توقعات ہیں۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فرٹیلائزر، ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن (ای اینڈ پی) سیکٹرز کی کارکردگی برقرار ہے، جس کی بدولت کے ایس ای 100 انڈیکس کو کچھ سہارا ملا ہے۔

چیز سیکیورٹیز کے ڈائریکٹر ریسرچ یوسف ایم فاروق کا کہنا ہے کہ مارکیٹ بڑی تیزی کے بعد ’’آرام‘‘ کر رہی ہے اور یہ معمول کی اصلاحات ہیں۔ ان کے مطابق، ریٹیل سرمایہ کاروں کو قلیل المدتی اتار چڑھاؤ کو نظرانداز کرتے ہوئے طویل مدت پر توجہ دینی چاہیے۔

 

 

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پی ایس ایکس میں حصص کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 14 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا، جو کہ ایک تجزیہ کار کے مطابق اب تک کی تیسری بلند ترین سطح تھی۔

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!