سندھ حکومت کی بے روزگاروں کے لیے خوشخبری، گریڈ 1 سے 4 تک بھرتیوں کا عمل شروع

کراچی: سندھ حکومت نے بے روزگاری کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری محکموں میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک نئی بھرتیوں کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سروسز کی جانب سے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو خط لکھ کر انہیں خالی آسامیوں کی تفصیلات ایک دن میں جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

جعلی کرنسی اسمگلرز کے خلاف نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس کی کارروائی

محکمہ سروسز نے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز اور ٹریژری آفیسرز کو بھی خالی آسامیوں کی مکمل تفصیلات بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ محکمہ تعلیم میں گریڈ 1 سے 4 تک 13 ہزار سے زائد آسامیاں خالی ہیں، جبکہ محکمہ آبپاشی سندھ میں بھی گریڈ 1 سے 4 تک 5 ہزار 60 آسامیاں خالی پڑی ہیں۔

ان بھرتیوں کا عمل ڈی آر سی (ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی) کے تحت مکمل ہوگا، جس کی سربراہی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کریں گے۔ سندھ میں گریڈ 1 سے گریڈ 4 تک کی بھرتیوں کے لیے اشتہارات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

 

 

یہ بھرتیاں سندھ کے بے روزگاروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ثابت ہوں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!