پاکستانی سفارتخانہ شام میں پاکستانیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنانے میں سرگرم

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ شام میں مقیم پاکستانیوں کی مکمل معاونت کر رہا ہے۔ اب تک 300 سے زائد پاکستانیوں کو شام سے محفوظ طریقے سے وطن واپس لایا جا چکا ہے۔
پی آئی اے کے 34 میں سے 17 طیارے گراؤنڈ، ناقص کارکردگی سے کروڑوں ڈالر کا نقصان

ترجمان نے کہا کہ پاکستان شام کی خودمختاری اور سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے شام پر مسلسل جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حملے شامی عوام اور ان کی آبادیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کی پاکستان سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان شامی عوام کی حمایت یافتہ حکومت کے قیام کا خواہاں ہے اور کسی بھی بیرونی قوت کو شامی عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید برآں، ترجمان نے کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے اسلام آباد میں ساتواں مشترکہ فورم منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اویس لغاری نے شرکت کی۔ دونوں ممالک نے تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کی غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری سیز فائر اور مہاجرین کی بحالی کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔

 

 

آخر میں، ترجمان نے کہا کہ پاکستان قاہرہ میں ہونے والی ڈی ایٹ کانفرنس میں بھرپور شرکت کرے گا اور اس سے قبل وزارتی اجلاس میں بھی حصہ لے گا۔

58 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!