عبدالرشید سولنگی کی بلڈرز کو آخری وارننگ: 13 دسمبر تک کیو آر کوڈ کی تنصیب یقینی بنانے کا حکم

تشکر نیوز:  سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے شہر بھر میں جاری تعمیراتی منصوبوں کا غیر اعلانیہ معائنہ کیا اور تمام افسران اور بلڈرز کو آخری وارننگ جاری کی ہے کہ وہ 13 دسمبر 2024ء تک تمام زیر تعمیر کمرشل عمارتوں پر کیو آر کوڈ کی تنصیب کریں اور بلڈنگ میٹیریل کو فوری صاف کریں۔ بصورت دیگر ان پراجیکٹس کو سیل کر دیا جائے گا اور متعلقہ ڈسٹرکٹ افسران کے خلاف سخت ڈیپارٹمنٹل کارروائی کی جائے گی۔

اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 9 ملزمان گرفتار

ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر بلدیات سندھ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کیو آر کوڈ کی تنصیب تمام زیر تعمیر عمارتوں پر لازمی قرار دی گئی تھی۔ اس کو عمل میں لانے کے لیے ایس بی سی اے کے افسران اور بلڈرز کو متعدد نوٹیفکیشن اور اجلاسوں کے ذریعے آگاہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے اپنے سرپرائز وزٹ کے دوران یہ پایا کہ کئی عمارتوں پر ابھی تک کیو آر کوڈ نصب نہیں کیے گئے تھے، جس پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ اضلاع کے تمام ڈائریکٹرز کو سخت ہدایات دیں کہ وہ جمعہ 13 دسمبر تک تمام پراجیکٹس پر کیو آر کوڈ نصب کرائیں اور بلڈنگ میٹیریل کو ہٹائیں، ورنہ ان پراجیکٹس کو سیل کر دیا جائے گا اور ان افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

 

انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈائریکٹرز کو اس بات کی بھی یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ زیر تعمیر پراجیکٹس کے ملبے اور تعمیراتی سامان کو ہٹا کر پارکنگ کے غلط استعمال کے خلاف بھی کارروائی کریں۔ اس معاملے میں خاص طور پر ضلع جنوبی، مشرقی اور وسطی میں مثبت پیشرفت کی توقع کی جاتی ہے۔

58 / 100

One thought on “عبدالرشید سولنگی کی بلڈرز کو آخری وارننگ: 13 دسمبر تک کیو آر کوڈ کی تنصیب یقینی بنانے کا حکم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!