تشکر نیوز کراچی: کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی ہدایت پر یونیورسٹی روڈ اور سرشاہ سلیمان روڈ پر غیرقانونی بھیڑ بکریوں کی منڈیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کا ڈیولپمنٹ اسکیمز کی تکمیل کے لیے اہم اجلاس
آپریشن کے دوران عارضی ڈھانچوں کو ہٹایا گیا اور منڈی کے عارضی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے کے لیے کھدائی کا انتظام کیا گیا۔ اس دوران بیس سے زائد بھیڑیں اور بکریاں ضبط کرلی گئیں اور انہیں مزید کارروائی تک کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کے حوالے کردیا گیا۔
آپریشن کا مقصد غیرقانونی منڈیوں کے خلاف کارروائی کرنا اور شہر میں صفائی اور امن و سکون کی صورتحال کو بہتر بنانا تھا۔