تشکر نیوز کراچی: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی، بجلی اور گیس کے مسائل کے بعد اب ٹریفک جام اور حادثات نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ہے۔
پاک فوج اور چین کی مشترکہ مشق “واریئر 8” کامیابی سے مکمل
علی خورشیدی نے اپنے بیان میں حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ناقص پالیسیوں اور غیر مؤثر انتظامی اقدامات کی وجہ سے ٹریفک حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جسے پورا کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں۔
اپوزیشن لیڈر نے زور دیا کہ ٹریفک نظام کی بہتری، شہری شعور اجاگر کرنے، اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ شہریوں کی قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔