نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، واٹر کارپوریشن کا ایمرجنسی اقدامات

تشکر نیوز کراچی: نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا کی ایک فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ سی ای او واٹر کارپوریشن نے سخی حسن ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے فائر بریگیڈ اور ریسکیو حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت دی۔

اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کا ٹریفک حادثات میں 10 افراد کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق، حادثے کے مقام پر پانی سے بھرے ٹینکرز روانہ کیے جا چکے ہیں، اور سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد نے ہائیڈرنٹس سیل کے انچارج کو فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔

فوکل پرسن سی ای او ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی نگرانی خود کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے تک پانی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے۔

 

 

سی ای او واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا جا رہا ہے، اور تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے تاکہ آگ پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔

55 / 100

One thought on “نارتھ کراچی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں آتشزدگی، واٹر کارپوریشن کا ایمرجنسی اقدامات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!