جویریہ سعود: "مفت انٹرویو دینے کے بجائے فیملی اور اسکرپٹ پر وقت دینا پسند کرتی ہوں”

کراچی (تشکر نیوز) معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے انسٹاگرام پر ایک واضح پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پوڈکاسٹس اور ٹی وی شوز میں مفت انٹرویو دینے سے قاصر ہیں۔

2024 کے عام انتخابات میں خواتین ووٹرز اور امیدواروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ

جویریہ سعود نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ وہ انٹرویوز کے لیے درخواست کرنے والے دوستوں اور دیگر افراد کو یہی جواب دیتی ہیں کہ مفت میں وقت دینا ان کے لیے ممکن نہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ان کے لیے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنا اور اسکرپٹ لکھنا زیادہ اہم ہے۔ اداکارہ نے دلیل دی کہ ڈیجیٹل میڈیا کے کانٹینٹ کریئیٹرز اپنے مواد سے پیسے کماتے ہیں، لہٰذا وہ معاوضے کے بغیر انٹرویو دینے کو ترجیح نہیں دیتیں۔

جویریہ سعود نے مداحوں کو یاد دلایا کہ وہ ان سے جڑے سوالات کے جوابات اپنے یوٹیوب چینل پر دیتی ہیں اور ان کے لیے وہیں پر مواد شیئر کرتی ہیں۔

 

 

ان کی پوسٹ پر مداحوں نے ان کے موقف کی حمایت کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ حالیہ مقبول ڈرامہ بے بی باجی 2 کا تیسرا سیزن جلد پیش کریں۔

61 / 100

One thought on “جویریہ سعود: "مفت انٹرویو دینے کے بجائے فیملی اور اسکرپٹ پر وقت دینا پسند کرتی ہوں”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!