نیو کراچی ٹاؤن میں 12 سو فٹ نئی پانی کی لائن کی تنصیب، چیئرمین محمد یوسف کا عوامی مسائل کے حل کا عزم

تشکر نیوز: کراچی: منتخب بلدیاتی نمائندوں کی جانب سے نیو کراچی ٹاؤن میں عوامی سہولیات کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ سیکٹر 5-J کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پینے کے پانی کی 12 سو فٹ لمبی نئی لائن کی تنصیب کے کام کا جائزہ لیا گیا۔

 

دورے کے دوران یوسی چیئرمین، وائس چیئرمین، یوسی کونسلرز، اراکین یونین کمیٹی، علاقہ معززین، اور ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔

چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کے لیے خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، "واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ہمارے ماتحت نہیں ہے، لیکن عوامی پریشانی کو دیکھتے ہوئے ہم نے ٹاؤن اور یوسی کے فنڈز سے پانی کی لائن ڈالنے کا بیڑا اٹھایا۔”

انہوں نے بتایا کہ سیکٹر 5-J میں 400 گھروں کو 10 سال سے پانی کی فراہمی متاثر تھی، جس کی وجہ سے عوام کو مہنگائی کے دور میں ٹینکر مافیا سے پانی خریدنے پر مجبور ہونا پڑتا تھا۔ نئی لائن کی تنصیب کے بعد ان گھروں میں پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

 

 

محمد یوسف نے کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندے اپنے اختیارات سے بڑھ کر عوامی خدمت کر رہے ہیں اور عوام کے اعتماد کو اپنی سب سے بڑی جیت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کے ساتھ مل کر اپنے علاقوں کو مسائل سے پاک اور خوبصورت بنانے میں ساتھ دیں۔

54 / 100

One thought on “نیو کراچی ٹاؤن میں 12 سو فٹ نئی پانی کی لائن کی تنصیب، چیئرمین محمد یوسف کا عوامی مسائل کے حل کا عزم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!