واٹر کارپوریشن کے دفتر میں آگ، ریکارڈ محفوظ رہا: ترجمان واٹر کارپوریشن

تشکر نیوز: واٹر کارپوریشن کے کارساز دفتر کے ریونیو ریکوری ڈپارٹمنٹ کے کانفرنس روم میں ایئر کنڈیشنڈ کے سرکٹ جلنے کی وجہ سے آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ فوری طور پر واٹر کارپوریشن کی گاڑیوں نے ابتدائی طور پر آگ پر قابو پایا جبکہ بعد میں فائر بریگیڈ کی دو فائر ٹینڈرز نے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا۔

توقیر احمد کو فوکل پرسن میڈیا مقرر ہونے پر مبارکباد اور اجرک کا تحفہ

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور واٹر کارپوریشن کا ریکارڈ بھی محفوظ ہے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی جن میں کہا گیا تھا کہ واٹر کارپوریشن کا ریکارڈ جل گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ اور متعلقہ ڈویژنوں میں محفوظ ہے، لہٰذا عوام کو ان افواہوں پر کان نہیں دھرنا چاہیے۔

واقعے کے بعد دفتر میں معمول کے کام دوبارہ بحال کر دیے گئے ہیں اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

 

55 / 100

One thought on “واٹر کارپوریشن کے دفتر میں آگ، ریکارڈ محفوظ رہا: ترجمان واٹر کارپوریشن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!