تشکُّر نیوز رپورٹنگ
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے نواز شریف کے مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات جمع کرادیئے۔
پی ٹی آئی رہنماء اور سینیٹر اعظم خان سواتی نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے این اے 15 مانسہرہ سے کاغذات نامزدگی پر اعتراض جمع کرادیا۔
اعظم خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کیخلاف این اے 15 مانسہرہ پر اعتراضات جمع کرادیے ہیں، عوام کو 8 فروری کو بلے پر مہر لگا کر اپنی آزادی کا تحفظ کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 80 سرگودھا کیلئے مریم نواز کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کر دیئے گئے۔
مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کے خلاف دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ کاغذات پر مریم نواز کے اصل دستخط نہیں۔
اعتراضات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اور انہوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے بھی چھپائے ہیں لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔