...

جنوبی کورین اداکار لی سن کیون نے مبینہ خودکشی کر لی

ویب ڈیسک،

48 سالہ اداکار کار میں مردہ حالت میں پائے گئے، مقامی پولیس کی تصدیق

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ’’ پیرا سائیٹ ‘‘ میں اپنے کردار کے لیے بین الاقوامی سطح پر جانے جانے والے جنوبی کوریا کے اداکار لی سن نے مبینہ خود کشی کرلی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز 48 سالہ اداکار لی سن جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے ایک پارک میں کار کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے جس کی تصدیق مقامی پولیس کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لی نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے اور انہوں نے گھر سے نکلنے سے قبل ایک خصوصی نوٹ بھی چھوڑا تھا، تاہم مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

لی سن رواں سال اکتوبر سے منشیات کے استعمال کے الزام میں زیر تفتیش تھے۔

پولیس نے تصدیق کی کہ منشیات کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کے دوران اکتوبر سے لے کر اب تک لی سے تین بار پوچھ گچھ کی جا چکی ہے جبکہ انہیں پولیس نے حال ہی میں 23 دسمبر کو طلب کیا تھا اور اگلے دن رہا کرنے سے پہلے 19 گھنٹے تک حراست میں رکھا تھا۔

پولیس نے اداکار کے خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے منشیات سے متعلق الزامات کی تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے معاملے کو میڈیا میں لیک ہونے سے روکنے کی کوشش کی تھی۔

خیال رہے کہ فلم پیراسائٹ میں لی نے ایک امیر خاندان کے سرپرست کا کردار ادا کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.