وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے بزنس کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے فروغ کے لیے بزنس کارڈ اسکیم متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے اجلاس میں ‘چیف منسٹر آسان کاروبار فنانسنگ اسکیم’ پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

پی ٹی اے نے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرادی

تشکر نیوز کے مطابق، اسکیم کے تحت ایک سے 10 لاکھ روپے تک قرض فراہم کیا جائے گا، جسے پانچ سال میں واپس کرنا ہوگا۔ جبکہ میڈیم کاروبار کے لیے 3 کروڑ روپے تک قرضے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ سمال اور میڈیم قرض اسکیم کے لیے جامع پلان جلد پیش کیا جائے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ قرض لینے والوں کو پہلی قسط کے بعد 3 ماہ کا گریس پیریڈ دیا جائے گا۔ اسکیم کا مقصد تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا اور روزگار کے مواقع بڑھانا ہے۔

مزید برآں، بزنس کارڈ اسکیم کو مخصوص علاقوں، جیسے ریسٹورنٹس، میں ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی اسٹارٹ اپ کے لیے ترجیحی بنیادوں پر قرض فراہم کیا جائے گا۔

 

 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے پنجاب میں تجارت اور صنعت کو فروغ دے کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔

61 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!