نارتھ ناظم آباد کے عرفات ٹاؤن اور بطحہ ٹاؤن میں، ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد قریشی کی زیر نگرانی فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔
میجر شبیر شریف شہید کی 53ویں یوم شہادت: افواج پاکستان کی بہادری اور حب الوطنی کا عکاس
کیمپ میں محلے کے بزرگوں، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر، اہل علاقہ نے اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کا گرمجوشی سے استقبال کیا، اور خواتین نے اجرک پہن کر ان کی عزت افزائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد عوام کو اس مہنگائی کے دور میں زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب میڈیکل کی سہولتیں غریبوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں، تو ان کی ٹیم علاقے بھر میں فری میڈیکل کیمپس لگا کر عوام کو صحت کی سہولتیں فراہم کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ، مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ضلع وسطی کو ایک رول ماڈل بنایا جا سکے۔ انہوں نے عوام کے شاندار ردعمل پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔