سچل پولیس کی بروقت کارروائی، شہری کو لوٹنے سے بچا لیا، پانچ ملزمان گرفتار

سچل تھانہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک شہری کو لٹنے سے بچا لیا اور پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مسلح موٹرسائیکل سوار ملزمان، جو راہگیر امتیاز علی

ہیروئن کاسٹ کرنے ’ہیرا منڈی‘ گئے، جہاں ریما کو مسترد کیا، ناصر ادیب

کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے، پولیس کی گشت پر مامور ٹیم نے بروقت مداخلت کی۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تین پسٹلز اور گولیاں، چھینے گئے چھ موبائل فونز، اور نقد رقم برآمد ہوئی۔ مزید برآں، دو بلا نمبری موٹر سائیکلیں بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ان کے ماضی کے کرمنل ریکارڈ کی جانچ کی جارہی ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد شعیب، عبد الحمید، سراج، نوید اور محمد یوسف شامل ہیں۔

 

 

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!