سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو کامیاب آپریشنز، 8 خوارج ہلاک

تشکر نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیے، جس کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی سندھ ہائی کورٹ میں پیشی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر تنقید

پہلا آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں کیا گیا، جس میں خوارج کے سرغنہ خان محمد کھورے سمیت 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ خان محمد کھورے ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا اور اس کی گرفتاری پر 10 لاکھ روپے انعام تھا۔ آپریشن کے دوران 2 خوارج کو گرفتار بھی کیا گیا۔

 

 

دوسرا آپریشن لکی مروت میں کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

63 / 100

One thought on “سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو کامیاب آپریشنز، 8 خوارج ہلاک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!