تشکر نیوز: سابق صدر پاکستان، ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائی کورٹ میں کیس کے سلسلے میں پیشی کے دوران حکومت اور اسٹیبلشمنٹ پر عوام کے خلاف دشمنی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ انصاف کے لیے عدالت آئے ہیں اور انہیں انصاف مل چکا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے مقدمات بنانے کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار کیا۔
سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا انکشاف: کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں
عارف علوی نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی تین شہروں میں درج مقدمات میں پھنسا ہوا ہیں اور ان مقدمات سے کوئی واضح نتیجہ نہیں نکلے گا۔ انہوں نے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے عوام کے ساتھ دشمنی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ساتھ ان کی دشمنی واضح ہے۔
سابق صدر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اتنی قربانیاں کسی اور جماعت نے نہیں دیں، اور ان قربانیوں کے نتیجے میں کئی لوگ شہید ہو گئے، لیکن ان کی گنتی تک نہیں ہونے دی گئی۔
قبل ازیں، سندھ ہائی کورٹ نے عارف علوی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا اور صوبائی و وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔