چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس کی میجر محمد اکرم شہید کو 53ویں برسی پر خراج عقیدت

پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور تمام جوانوں نے میجر محمد اکرم شہید، نشان حیدر کو ان کی 53ویں برسی پر تہہ دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔

باجوڑ: پاک فوج کی جانب سے یتیم بچوں کے لیے فاطمہ جناح ہاسٹل کا قیام، تعلیم کے حصول میں اہم کردار

میجر محمد اکرم شہید 19 مئی 1971 کو مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی میں 4 فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی ایک کمپنی کی کمان کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے دشمن کے خلاف بہادری سے دفاع کیا اور علاقے کو دشمن کی پیش قدمی سے بچایا۔ بعد ازاں، 03 دسمبر 1971 کو انہیں دشمن کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم ملا، جہاں انہوں نے دشمن کے تین ٹینک تباہ کیے۔ اس دوران شدید زخمی ہونے کے باوجود، میجر اکرم شہید نے آخری دم تک دشمن کا مقابلہ کیا اور 5 دسمبر 1971 کو شہادت کا مرتبہ پایا۔

میجر محمد اکرم شہید کی قربانی مادر وطن کے دفاع کے لیے دی گئی غیر معمولی قربانیوں کی ایک طاقتور یاد دہانی ہے، جو افواج پاکستان کی جرات و بہادری کی علامت ہے۔

آئیے ہم سب اپنے ان ہیروز کو یاد کریں جنہوں نے پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ قوم کو اپنے بہادر بیٹوں پر فخر ہے، جنہوں نے مادر وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

 

 

56 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!