باجوڑ: پاک فوج کی جانب سے باجوڑ میں تعمیر شدہ فاطمہ جناح ہاسٹل یتیم بچوں کے لیے تعلیم کے حصول میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ہاسٹل میں 100 یتیم بچے رہائش پذیر ہیں اور یہاں ان کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔ ہاسٹل میں رہائش پذیر بچوں کو روزمرہ کی زندگی کی تمام ضروریات کی سہولتیں میسر ہیں، جس سے ان کی تعلیم اور ذاتی نشو و نما میں مدد مل رہی ہے۔
بنوں میں پاک فوج کے تعاون سے علماء کرام کا گرینڈ امن جرگہ
ہاسٹل کے قیام پر علاقے کے مشران اور نوجوانوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ادارے نے ہمارے بچوں کے لیے ایک نئی امید کی کرن پیدا کی ہے۔ ایک رہائشی بچے کا کہنا تھا، "ہم حکومت پاکستان اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے ہمارے لیے ایسا ادارہ قائم کیا، جہاں ہمیں تعلیم حاصل کرنے کا موقع مل رہا ہے۔”
دوسرے بچے کا کہنا تھا، "اس ادارے کے قیام سے ہمیں دینی اور دنیوی تعلیم ایک چھت تلے حاصل کرنے کا موقع ملا ہے، جس سے ہمارا مستقبل روشن ہو گا۔”
یہ ہاسٹل یتیم بچوں کو ایک محفوظ اور تعلیمی ماحول فراہم کر رہا ہے، جہاں وہ اپنی تعلیم مکمل کر کے معاشرتی ترقی میں حصہ لے سکیں گے۔ اس اقدام سے پاک فوج کی طرف سے علاقے کی تعلیمی اور سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔