تشکر نیوز: وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے ایم کیو ایم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کی ترقی اور امن و امان کے لئے ایم کیو ایم کی سیاست کا کوئی کردار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی نفرت کی سیاست کو کراچی کے عوام نے دفن کر دیا ہے اور اب یہ ایک مردہ سیاسی قوت بن چکی ہے۔ سعید غنی نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے تمام اداروں کی تباہی کی ذمہ دار بھی ایم کیو ایم ہے۔
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چھ ماہ میں 1400 سے زائد کارروائیاں
سعید غنی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت اندرونی انتشار کا شکار ہے اور پی ایس پی کے قبضے میں آچکی ہے، جبکہ پیپلز پارٹی آج کراچی کی مقبول سیاسی جماعت بن چکی ہے جو عوامی خدمت کے ذریعے شہر کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے سوال کیا کہ ایم کیو ایم بتائے کہ بلدیاتی انتخابات سے کیوں راہ فرار اختیار کی تھی؟ اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں ایم کیو ایم کو کراچی سے امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔