لاہور، گجرات اور جہلم سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو نسل کشی قرار دیدیا
تشکرنیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور، گجرات اور جہلم کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، کھاریاں، وزیر آباد، دینہ، سرائے عالمگیر، کالا باغ اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلہ آتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور عمارتوں سے سے باہر آگئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کھاریاں کے قریب اور گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔
تاہم صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کو صوبے کے تمام اضلاع سے موصول ہونے والی زلزلے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز کھاریاں پنجاب جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔
یاد رہے کہ 28 نومبر کو صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جب کہ اس دوران شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے نکل آئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز زلزلہ کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان۔تاجکستان کا پہاڑی سلسلہ تھا، اس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کی کی گہرائی 212 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس سے ایک روز قبل بھی خیبر پختونخوا کے ہزارہ ڈویژن کے ضلع مانسہرہ اور سوات سمیت دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی تھی۔