تشکر نیوز: زمان ٹاؤن کورنگی کے رہائشی علاقے میں کمرشل جنرل اسٹور اور فیکٹری چلائے جانے سے اہل محلہ شدید مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے وزیربلدیات سعید غنی، کمشنر کراچی اور ڈی جی ایس بی سی اے سے اس صورتحال پر فوری توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج جہنم واصل
ذرائع کے مطابق، اس غیر قانونی فیکٹری اور جنرل اسٹور کا مالک اہل محلہ کو کھلے عام دھمکیاں دیتا ہے اور کہتا ہے کہ اس کی کمشنر کراچی اور ڈی سی سے سیٹنگ ہے، اس لیے وہ جو چاہیں کر سکتے ہیں، اس کا کاروبار اور فیکٹری دونوں چلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق، مکان نمبر 240 سیکٹر اے 35 کورنگی نمبر 4 زمان ٹاؤن کے رہائشی محمد اسلم ولد محمد یونس نے ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو درخواست میں بتایا کہ مکان نمبر بی 174 سیکٹر اے 35 میں عبدالوارث، زاہد، اسامہ، یوسف اور سلطان غیر قانونی فیکٹری چلارہے ہیں اور اس مکان میں ایک بڑا جنرل اسٹور بھی قائم کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق رہائشی علاقے میں اس طرح کی کمرشل سرگرمیاں نہیں ہو سکتیں۔
کارخانے کی وجہ سے اہل محلہ کو شدید پریشانیوں کا سامنا ہے، شور اور فضائی آلودگی کی وجہ سے علاقہ مکین بیمار ہو رہے ہیں۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس غیر قانونی جنرل اسٹور اور فیکٹری کو فوری طور پر بند کر دیا جائے۔ درخواست کی کاپی صوبائی محتسب کو بھی بھجوائی گئی ہے۔