ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ہیڈکوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ)

مورخہ27  دسمبر  2023

پریس ریلیز 

                ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل اظہر وقاص کی زیر صدارت سیکیورٹی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کراچی شہر کے امن و امان کی صورتحال اسٹریٹ کرائمز،اسنیچنگ دیگر جرائم کی روک تھام اوربالخصوص نئے سال کی تقریبات کی مناسبت سے سیکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

                اجلاس میں کراچی میں موجودہ امن و امان کی صورتحال اورلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے عادی جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس کے دوران نئے سال کی تقریبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پیٹرولنگ اور بین الصوبائی چیکنگ پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رینجرز، پولیس اور دیگرلاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کیا گیا۔

                اجلاس میں حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں سال نو کے موقع پر اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ سمیت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پرپابندی کو یقینی بنانے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

                عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کسی بھی شرپسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوش گوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر

03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ ترجمان سندھ رینجرز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!