آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے تحت مصوروں کی پینٹنگ کی نمائش

تشکر نیوز: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے سلسلے میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ماضی کے نامور مصوروں کی پینٹنگ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ اس نمائش کا افتتاح چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے احمد پرویز آرٹ گیلری میں کیا۔

سابق نیول چیف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی لاہور میں تدفین

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ کا نمائش سے اظہار خیال:

چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ نے نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ "آرٹس کونسل میرے لیے کوئی نیا ادارہ نہیں ہے، میں گزشتہ دس بارہ سالوں سے احمد شاہ صاحب کی کارکردگی کو دیکھ رہا ہوں۔ احمد شاہ صاحب کے بارے میں کچھ کہنا گویا سورج کو آئینہ دکھانے کے مترادف ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "ورلڈ کلچر فیسٹیول کا انعقاد ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اور احمد شاہ کو اس کا سہرا جاتا ہے کہ ان کی رہنمائی میں یہ فیسٹیول کامیابی سے مکمل ہوا۔ اب خوشی ہے کہ اردو کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی ایک خوشی کا موقع ہے۔”

سید آصف حیدر شاہ نے نمائش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ "آج کی نمائش میں مصوری کے استادوں کا کام نمائش پر ہے، جو ایک بڑا خزانہ ہے۔ ہم اس خزانے کی قدر کرتے ہوئے اس کی حفاظت اور ترقی کے لیے بھرپور تعاون کریں گے۔”

آخر میں، انہوں نے کہا کہ "میری گزارش ہے کہ مجھے ایک عام انسان کی طرح اس نمائش میں شرکت کرنے دیا جائے۔”

 

 

اس نمائش میں کراچی کے مختلف نامور مصوروں کی تخلیقات کو دکھایا گیا، جو پاکستان کے فنونِ لطیفہ کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

59 / 100

One thought on “آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام سترہویں عالمی اردو کانفرنس جشن کراچی کے تحت مصوروں کی پینٹنگ کی نمائش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!