وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت

تشکر نیوز: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خاص، چیف سیکریٹری، پرنسپل سیکریٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اجلاس میں 29 نکات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا اور متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق، اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام وزراء اور سیکریٹریز کو اپنے محکموں کے متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے غیر ملکی فنڈڈ پروجیکٹس کی تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں کو متحرک کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ یہ منصوبے مکمل ہونے سے سندھ کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ، وزیراعلیٰ نے کراچی کے اہم منصوبوں پر بھی توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت کی، جن کی منظوری کے مرحلے میں ڈونرز یا سندھ حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ان منصوبوں میں ٹریٹمنٹ پلانٹس، آئی سی آئی برج تا کورنگی کازوے تک ایکسپریس وے پروجیکٹ، ڈی-سیلینیشن پلانٹس اور دیگر اہم ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جو کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کی ترقی میں اہم ثابت ہوں گے۔

 

 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل سندھ کی معاشی اور انفراسٹرکچر کی بہتری میں معاون ثابت ہوگی اور عوام کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے ان منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

57 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!