"شادی میرے باپ کی” ڈرامہ نے عوام میں ہنسی کا طوفان مچادیا، ارٹس کونسل کراچی میں شاندار پیشکش

تشکر نیوز: اداکار، ہدایت کار اور مصنف عنایت سمیع کا مزاحیہ ڈرامہ "شادی میرے باپ کی” نے اپنے کامیاب اجرا کے ساتھ ارٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں عوام کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ یہ اردو مزاحیہ ڈرامہ ضلع وسطی میں واقع ارٹس کونسل کے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں پیش کیا گیا، جس نے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے ناظرین کو محظوظ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ عراق؛ اہم ملاقاتیں

ڈرامے کی کہانی آج کے معاشرے میں سوشل میڈیا کے منفی اثرات اور بے جوڑ شادیوں کے نقصانات کو اجاگر کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جوانٹ فیملی سسٹم کے فوائد اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ ڈرامے کے تمام فنکاروں نے اپنے فن کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ناظرین سے بھرپور داد وصول کی۔ ہال میں قہقہے گونجتے رہے اور تالیوں کی آواز سے ماحول جشن میں بدل گیا۔

اس شاندار پیشکش میں حصہ لینے والے اہم فنکاروں میں عنایت سمیع، فائزہ خان، وقاص شیخ، عائشہ شہریار، عمر حنیف، اے حمید، مقبول ملک، عائشہ ناز، ملک ظفر اعوان، اسلم پیا، ریس، ماہین، عمران اسلم، وسیم، شہریار، فرید الدین، اکرم ربانی، نیناں مرزا، عدنان شاہ اور دیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے معاون ہدایت کار عظیم خان، اسٹیج کنٹرولر ظہیر خان، سلیم ناصر، سرفراز بیگ اور پروڈیوسر عبدالرزاق ملک تھے، جبکہ ڈرامہ کی ہدایت کاری کی ذمہ داری خود عنایت سمیع نے سنبھالی۔

اس موقع پر ڈرامہ ڈائریکٹر عنایت سمیع نے صدر ارٹس کونسل آف پاکستان احمد شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیوں کی بدولت ضلع وسطی کے فنکار اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں اور عوام کو معیاری تفریح مل رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ارٹس کونسل کا قیام ضلع وسطی کے عوام کے لیے ایک عظیم تحفہ ہے اور ریذیڈنٹ ڈائریکٹر بشیر سدوزی بھی فنون لطیفہ کی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

 

عنایت سمیع نے اس کامیاب ڈرامے "شادی میرے باپ کی” کو ارٹس کونسل کی ترقی کی ایک اہم کڑی قرار دیا اور اس میں شامل تمام ٹیم کے اراکین کی محنت کو سراہا۔

58 / 100

One thought on “"شادی میرے باپ کی” ڈرامہ نے عوام میں ہنسی کا طوفان مچادیا، ارٹس کونسل کراچی میں شاندار پیشکش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!