سابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں وفات پا گئے۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی۔
اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں اور شہروں میں منشیات کے خلاف بڑی کارروائیاں
ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا اور 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ کے عہدے پر فائز رہے۔
امیر البحر ایڈمرل نوید اشرف نے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔