پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

پشاور ہائی کورٹ میں جج کی تعیناتی کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا، مقدمے کی سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ کا نیا آئینی بینچ بنے گا۔

افغان خواتین کو صحت کی تعلیم حاصل کرنے سے روک دیا گیا

تشکر نیوز کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں جج کی تعیناتی سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے کی۔

اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ کمیشن کے 2 ارکان بینچ کا حصہ ہیں وہ کیسے کیس سن سکتے ہیں؟

جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے اعتراض لگا کر واپس کیا تو کیا آپ دوبارہ جوڈیشل کمیشن گئے، جوڈیشل کمیشن ایک نام تجویز کرتا ہے تو وہ پارلیمانی کمیٹی جاتا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ 6 رکنی آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل ججز کا تقرر کرنے والے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے بھی رکن ہیں، لہٰذا پشاور ہائی کورٹ میں جج کے تقرر سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں نیا آئینی بینچ بنے گا۔

61 / 100

One thought on “پشاور ہائیکورٹ میں جج کی تعیناتی کا معاملہ، سپریم کورٹ کا آئینی بینچ ٹوٹ گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!