کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں اسلحے کی نمائش پر تین ماہ کے لیے دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔
بلائنڈ ٹی20 ورلڈکپ: بنگلہ دیش کو شکست دیکر پاکستان عالمی چیمپئن بن گیا
محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد اقبال میمن نے پابندی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو ڈیوٹی کے دوران پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا، تاہم عام شہریوں کو اسلحے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔