سرقہ شدہ گاڑیاں مختلف شہروں سے برآمد، مالکان کے سپرد کر دی گئیں

تشکر نیوز:  کراچی کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ پانچ گاڑیاں جن میں ٹویوٹا کرولا، ٹویوٹا سیرف، ہنڈا سٹی اور منی پجارو شامل ہیں، ملک کے دیگر صوبوں کے مختلف شہروں سے برآمد کر لی گئیں۔ ان شہروں میں شانگلہ، لوئر دیر اور لاہور شامل ہیں۔

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کا بڑا آپریشن جاری

ایس ایس پی، اے وی ایل سی (آٹوموبائل و ہیکل لفٹنگ سیل) نے گاڑیوں کو ان کے حقیقی مالکان کے حوالے کیا۔ تمام قانونی تقاضوں کو مکمل کرنے کے بعد گاڑیاں مالکان کے سپرد کی گئیں۔

اس موقع پر ایس ایس پی، اے وی ایل سی نے گاڑیوں کے مالکان کو مبارکباد دی اور انہیں گاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی درخواست کی۔

 

 

برآمد شدہ گاڑیوں کے مالکان نے اے وی ایل سی کی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی قیمتی گاڑیاں واپس ملنے پر وہ شکریہ ادا کرتے ہیں۔ مالکان نے اے وی ایل سی کے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گاڑیوں کی صحیح حالت میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا۔

61 / 100

One thought on “سرقہ شدہ گاڑیاں مختلف شہروں سے برآمد، مالکان کے سپرد کر دی گئیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!