کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر چوری میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو مکان نمبر 222، سیکٹر 11-G نیو کراچی سے گرفتار کیا گیا۔
یورپی یونین کے مالی تعاون سے صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمیاں، خواتین کی مالی خواندگی کے ورکشاپس کا انعقاد
گرفتار ملزمان کی شناخت جان محمد ولد عبد الکریم اور سنی ولد محمود کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کا ایک ساتھی وسیم ولد جان محمد موقع سے فرار ہو گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف اشیاء برآمد ہوئیں جن میں 9 پنکھے، 12 بلور، 4 پانی کی موٹریں، 1 بیٹری، 2 انورٹرز، ایک موٹر سائیکل اور دیگر سامان شامل ہے۔
پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 2024/720 بھرم دفعہ 34/411 کے تحت درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے پولیس کی تفتیش جاری ہے۔