پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات قانون کے مطابق نہیں ہوئے، جہانگیر خان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

سابق پارٹی ممبر کا پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سابق ممبر جہانگر خان نے انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات قانون کے مطابق نہیں ہوئے،  ضلع چارسدہ میں پی ٹی آئی کا سال 2000 سے ممبر ہوں اور میرے پاس دستاویزات اور کارڈ بھی موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف الیکشن کمیشن میں کیس دائر کرنے پر مجھے بغیر نوٹس پارٹی سے نکال دیا گیا، پی ٹی آئی اگر مجھے ممبر نہیں تسلیم کرتی تو پھر انھوں نے مجھے نکالا کیسے؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے وورکرز کو نظر انداز کر کے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے ہیں۔

 

 

انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی میں الیکشن کی ٹکٹوں کے لیے ریٹ لگائے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!