پشاور: بنوں اور خیبر میں 29 اور 30 نومبر 2024 کو دہشتگردی کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے کیپٹن محمد زوہیبُ دین شہید (عمر 26 سال، ضلع لاہور) اور سپاہی افتخار حسین شہید (عمر 29 سال، ضلع جھنگ) نے جامِ شہادت نوش کیا۔
میانوالی ، تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
دونوں شہداء کی نماز جنازہ پشاور اور بنوں گیریژن میں ادا کی گئی، جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل عمر احمد بخاری سمیت اعلیٰ عسکری حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔
کیپٹن زوہیبُ دین اور سپاہی افتخار حسین کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ "ہمارے شہداء کی قربانیاں دفاع وطن کے لیے ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔” پاکستان کی مسلح افواج قوم کی حمایت سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔