جیکسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں، تین کلو سے زائد چرس برآمد

کراچی: ضلع کیماڑی کے تھانہ جیکسن پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 350 گرام چرس برآمد کی۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی نے کارروائیوں کی تصدیق کی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی میں آرمی، نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز
پہلی کارروائی میں ملزم سلمان کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 1030 گرام چرس برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں امیر حمزہ اور ساجد رحمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 2320 گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزم امیر حمزہ تھانہ جیکسن کے مقدمہ نمبر 357/24 میں بھی مطلوب تھا۔ جبکہ ملزم ساجد رحمان پہلے بھی درج ذیل 5 مقدمات میں گرفتار ہو چکا ہے:

مقدمہ نمبر 378/22 دفعہ 6/9(1)3B

مقدمہ نمبر 276/21 دفعہ 6/9B

مقدمہ نمبر 204/19 دفعہ 23(i)A

مقدمہ نمبر 73/18 دفعہ 6/9B

مقدمہ نمبر 121/18 دفعہ 6/9A

ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد مٹھل شر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے کارروائیاں انجام دیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

61 / 100

One thought on “جیکسن پولیس کی منشیات مافیا کے خلاف کارروائیاں، تین کلو سے زائد چرس برآمد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!