چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ، عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

کراچی(تشکر نیوز)  چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024 کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے غیر ملکی فوجی حکام، دفاعی صنعت کے نمائندگان اور نمائش کے شرکاء سے تبادلہ خیال کیا۔

IDEAS 2024: Showcasing Pakistan’s Defense Independence on the Global Stage

ان ملاقاتوں میں بحری ٹیکنالوجی میں پیشرفت، عالمی سلامتی کے رجحانات اور مستقبل میں تعاون کے ممکنہ شعبوں پر بات چیت کی گئی۔ ایڈمرل نوید اشرف نے نمائش میں جدید ترین دفاعی آلات کی تعریف کی اور علاقائی سلامتی کو مستحکم کرنے میں بین الاقوامی شراکت داری کی اہمیت پر زور دیا۔

 

 

ایڈمرل کا یہ دورہ پاک بحریہ کے اپنی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے اور عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا مظہر ہے۔

58 / 100

One thought on “چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا آئیڈیاز 2024 کا دورہ، عالمی شراکت داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!