کراچی: سائیٹ ٹاؤن سے بینک لوٹنے میں ملوث مطلوب ڈکیت گرفتار

پاکستان رینجرز (سندھ) اور کیماڑی پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس آپریشن کے دوران کراچی کے علاقے سائیٹ ٹاؤن سے بینک سے پیسے نکلوانے والے شہریوں کو لوٹنے میں ملوث گروہ کے انتہائی مطلوب ڈکیت، محمد عمران عرف عمران سندھی، کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

بلوچستان میں ایف سی (نارتھ) کے تحت فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد

تفصیلات کے مطابق ملزم اپنے ساتھیوں وقاص عرف ماموں، جمیل عرف نائی، اویس عرف پٹنی، غلام مصطفی عرف فوجی، جاوید سواتی، سجاد پٹھان، عبداللہ پٹھان، جبران، اور یاسر عرف چیپک کے ساتھ مختلف بینکوں کے قریب شہریوں سے رقم چھیننے میں ملوث رہا ہے۔ اب تک ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں 58 لاکھ 40 ہزار روپے کی ڈکیتی کر چکا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں ملزم نے 2022 سے اب تک اپنے ساتھیوں کے ساتھ 300 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو واردات کے دوران واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم پہلے بھی کئی بار گرفتار ہو چکا ہے، اور اس کے خلاف کراچی کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔

گرفتار ملزم کو اسلحہ سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ ایسے جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101، یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دیں۔ اطلاع دہندگان کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

 

 

63 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!