ضلع لورالائی میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے قبائلی عمائدین اور علماء کرام سے ملاقات کی، جس میں سول انتظامیہ کے افسران اور ایف سی حکام بھی شریک تھے۔
ناظم آباد: صائمہ برج ویو نارتھ کی دیوار گرنے سے ہوٹل میں بیٹھے افراد زخمی، معصوم بچی بھی شامل
ملاقات کے دوران بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام اور قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ قبائلی عمائدین اور علماء نے امن کے قیام میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کلیدی کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
قبائلی عمائدین نے حکومت بلوچستان اور افواج پاکستان کی جانب سے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے قیام کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور علاقے میں امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔