شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی منظوری

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف مہم کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، صوبائی وزرائے اعلیٰ اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔

محکمہ اوقاف کی زمین پر قبضہ کرنے والے بلڈر گھنشام داس گرفتار

اجلاس کے دوران انسداد دہشتگردی کی مہم کی تجدید، امن عامہ کی بہتری اور دیگر قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک جامع حکمت عملی تیار کی گئی۔ کمیٹی نے انسداد دہشتگردی کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون بڑھانے پر زور دیا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف ایک منظم آپریشن کی منظوری دی۔

مزید برآں، اجلاس میں قوم پرست عناصر، مذہبی انتہا پسندی، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کے نیکسز سے نمٹنے کے لیے بھی اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمیٹی نے متفقہ قومی بیانیے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے نیکٹا کی بحالی اور قومی و صوبائی انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کے قیام پر اتفاق کیا۔

 

 

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی سلامتی کو درپیش مسائل کو جڑ سے ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام سٹیک ہولڈرز کو دہشت گردی کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

58 / 100

One thought on “شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس، دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کی منظوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!