تشکُّر نیوز رپورٹنگ،
نوٹیفکیشن کا مراسلہ صدر اور وزیراعظم سمیت متعلقہ محکموں کو ارسال
وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا صدر مملکت کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایوان صدر کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
صدر مملکت نے احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک کے تحت نگراں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔
نگراں وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی تھی۔