اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کھلے سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کے دوران 871 کلوگرام چرس اور 91 کلوگرام کرسٹل برآمد کرلی، جس کی مالیت تقریباً 27 ارب 80 کروڑ روپے بتائی گئی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق، یہ کارروائی پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مشترکہ طور پر انجام دی گئی۔
نیو کراچی ٹاؤن میں پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے حکمت عملی مرتب
شمالی بحیرہ عرب میں دو مشکوک کشتیوں کو منشیات کی بڑی کھیپ منتقل کرتے ہوئے پایا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران کشتیوں کے عملے نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم اے این ایف نے کامیابی سے منشیات تحویل میں لے لیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس، پاک بحریہ، اور پی ایم ایس ایس اے کے ساتھ مل کر انسداد منشیات کے مشترکہ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھے گی۔