بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں سالانہ بنیاد پر نمایاں کمی ریکارڈ

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

نومبر میں بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے رہا

بینکوں کی جانب سے پرسنل لونز کے اجرا میں نومبر کے دوران سالانہ بنیاد پر 3.9 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں بینکوں کی جانب سے جاری کردہ پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلے میں 3.9 فیصد کم ہے، گزشتہ سال نومبر میں بینکوں نے پرسنل لونز کی مد میں 256 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے تھے۔

اعداد وشمار کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں پرسنل لونز کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، اکتوبر میں پرسنل لونز کا حجم 246 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو نومبر کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہے۔

واضح رہے کہ نومبر میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ مجموعی قرضوں کا حجم 8191 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا مجموعی حجم 8203 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!